اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے بتایا کہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔
ان کے مطابق رپورٹ میں علاقائی بحرانوں، عالمی تنازعات اور موضوعاتی امور پر سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
سفیر عاصم افتخار نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں دنیا بھر میں امن و سلامتی کے مسائل، انسانی بحرانوں اور تنازعات کے حل کے اقدامات کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ امن مشنز اور عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔