ایران امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت، فریقین کا مثبت ردعمل کا اظہار

image

ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس پر فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایرانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں آئندہ دنوں میں مزید مثبت نتائج دیں گی اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو فروغ ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US