حکومتِ سندھ کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن، چھٹیاں 4 سے 3 کردیں

image

حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے دی جانے والی سرکاری تعطیلات کا ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت چھٹیوں کے دورانیے میں کمی کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیلات اسلامی کیلنڈر کے مطابق 9 سے 11 ذی الحج 1447 ہجری کے دوران عام تعطیلات کے طور پر نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، عید پر دی جانے والی تعطیلات کو پہلے سے طے شدہ 4 دنوں سے کم کر کے اب 3 دن کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتِ سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے تہوار پر 4 روز کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب ترمیم کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US