اسرائیل سے رہا ہوکر اسپین پہنچنے والے فلوٹیلا کارکنوں پر پولیس کا شدید تشدد

image

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے فلوٹیلا کے 6 کارکنوں کی اسپین واپسی پر ہوائی اڈے پر ہونے والی جھڑپوں میں پولیس نے مذکورہ افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ شمالی اسپین کے شہر بلباؤ کے ائیرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب رہا ہونے والے کارکنوں کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ جب ایک کارکن کے رشتہ دار نے ان سے ملنے کی کوشش کی تو ایک پولیس اہلکار نے اسے سختی سے روک دیا، جس کے بعد دونوں جانب سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے فلوٹیلا کارکنوں اور ان کے استقبال کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا، جبکہ کچھ افراد کو زمین پر گرایا اور گھسیٹا گیا۔

علاقائی پولیس فورس ’ارٹزائنٹزا‘ کے بیان کے مطابق، 4 افراد کو گرفتاری میں مزاحمت اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سرکاری نشریاتی ادارے ٹی وی ای کے مطابق اسرائیلی حراست سے رہا ہونے والے 2 فلوٹیلا کارکنان بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد داخلی امور کے شعبے نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا پولیس اہلکاروں کا طرز عمل قواعد و ضوابط کے مطابق تھا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US