ایران امریکا مذاکرات کی امید، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں کمی

image

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں نے عالمی آئل مارکیٹ پر اثر ڈال دیا جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز ایشیائی منڈیوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں۔

برینٹ خام تیل 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے تیل کی خریداری کم کر دی، جس سے قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے۔یاد رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ معاہدے کے لیے مزید وقت درکار ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US