پیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ 2725 ارب روپے وصول

image

وفاقی حکومت نے گزشتہ دو برس کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولی کرتے ہوئے 2725 ارب روپے سے زائد رقم جمع کر لی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک کے دوران یہ وصولی کی گئی جو آئی ایم ایف کے دونوں جاری قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرامز کی مجموعی رقم موجودہ شرح تبادلہ کے مطابق تقریباً 2340 ارب روپے بنتی ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2025 تا مارچ 2026) کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1205 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

اسی طرح مالی سال 2024-25 میں حکومت نے 1220 ارب 21 کروڑ روپے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی میں 299 ارب 63 کروڑ روپے وصول کیے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ عوام پر مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، تاہم حکومت اسے مالیاتی اہداف اور محصولات بڑھانے کے اہم ذریعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US