برطانوی میڈیا کا روس پر رائل ایئرفورس کے طیارے کا سگنل جام کرنے کا الزام

image

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی رائل ایئرفورس کے ایک طیارے کا سگنل روسی سرحدی علاقے کے قریب جام کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع اسٹونیا سے برطانیہ واپس جا رہے تھے کہ دورانِ پرواز روسی سرحد کے قریب طیارے کے جی پی ایس نظام میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث پائلٹ کو متبادل نیویگیشن سسٹمز استعمال کرنا پڑے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے برطانوی طیارے کے قریب آ کر خطرناک انداز میں مداخلت کی۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کا ریویٹ جوائنٹ طیارہ نیٹو کے مشرقی محاذ کے تحفظ کے لیے معمول کی نگرانی پرواز پر تھا کہ روسی ایس یو- 35 لڑاکا طیارے اس کے قریب آگئے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک روسی طیارہ اتنا قریب آ گیا کہ برطانوی طیارے کے ہنگامی حفاظتی نظام فعال ہو گئے جبکہ آٹو پائلٹ سسٹم بھی عارضی طور پر بند ہوگیا۔

برطانیہ نے روسی اقدام کو غیر پیشہ ورانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US