اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

image

وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جبکہ مجوزہ منصوبہ منظوری کے لیے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں شہر کے مختلف سیکٹرز میں قائم غیر قانونی بستیوں کو ہٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں سیکٹر جی-7، آئی-9 اور مہربانی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ، فرنٹیئر کور اور رینجرز مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیں گے تاکہ آپریشن کو مؤثر بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق قابضین کو ایک ماہ کے اندر نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور رضاکارانہ طور پر جگہ خالی کرنے کی ہدایت دی جائے گی بصورت دیگر بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US