کاکروچ جنتا پارٹی سے مودی خوفزدہ، تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرادیے

image

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں نوجوانوں کی تیزی سے ابھرتی ہوئی آن لائن تحریک "کاکروچ جنتا پارٹی" کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

چند ہی روز میں کروڑوں کی تعداد میں فالوورز حاصل کرنے والی اس ڈیجیٹل تحریک کی بڑھتی مقبولیت کو مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تحریک کے بانی ابھیجیت دپکے نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کی تنظیم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے، جبکہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا ہے۔

ابھیجیت دپکے کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے لیے آن لائن مہم چلانے کی پاداش میں اب انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US