قلات میں ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

image

قلات میں ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور پک اپ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US