کویت میں فضائی خطرے کے سائرن بجنے کے بعد ملک کا فضائی دفاعی نظام فوری طور پر فعال کردیا گیا، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق کویتی دفاعی یونٹس ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان یا ممکنہ حملے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات مؤثر انداز میں نافذ کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے امریکا کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو اس کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔