اقوام متحدہ نے جنگ زدہ علاقوں میں قیدیوں اور زیر حراست افراد کے خلاف مبینہ جنسی تشدد کے الزامات پر اسرائیل کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو ان ممالک اور اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل اتھارٹی سمیت بعض دیگر اداروں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنگی حالات کے دوران قیدیوں اور عام شہریوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری فہرست میں ایسے فریقین کو شامل کیا جاتا ہے جن پر تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات ہوں۔