رومانیہ میں ڈرون حملے پر نیٹو کا ردعمل، اتحادی ممالک کے دفاع کیلیے تیار ہیں، مارک روٹے

image

رومانیہ میں روسی ڈرون حملے کے بعد نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ اتحاد اپنے تمام رکن ممالک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مارک روٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے رومانیہ کے صدر نیکوشور ڈان سے رابطہ کیا اور رومانیہ کے ساتھ نیٹو کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو اپنے اتحادی ممالک کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ روس کا غیر محتاط رویہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رومانیہ میں ایک ڈرون رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US