اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک سویلین طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج نے پرواز کرنے والے ایک طیارے کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت علاقے میں ڈرونز بھی پرواز کر رہے تھے، جس کے باعث صورتحال مشتبہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2024 میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے گولان پہاڑیوں کی فضائی حدود میں اپنے ہی طیارے پر غلطی سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وقت اسرائیلی دستوں نے طیارے کو دشمن کا جہاز سمجھ کر نشانہ بنایا تھا۔