افریقا میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وائرس نے وبائی صورتحال اختیار کرلی ہے۔
کانگو میں حکام کے مطابق اب تک مبینہ طور پر 906 افراد ایبولا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 223 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان اعداد و شمار کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 17 اموات اور 16 طبی کارکنوں سمیت 125 افراد کے متاثر ہونے کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوگینڈا میں بھی ایبولا کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 3 مریض ایسے ہیں جو حال ہی میں کانگو سے واپس آئے تھے۔
دوسری جانب کینیا کی عدالت نے ملک میں امریکا کی جانب سے ایبولا قرنطینہ مرکز کے قیام کو روک دیا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے متاثرہ امریکی شہریوں کو کینیا میں قرنطینہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔