ظہران ممدانی کا ایران امریکا جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

image

میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل ایک ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا تھا اور اب اس جنگ کی بھاری قیمت عوام کو چکانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی اس جنگ نے عوام کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ظہران ممدانی نے واضح کیا کہ وہ پہلے دن سے اس جنگ کے خلاف تھے اور آج بھی اس کے خلاف ہیں، اس لیے یہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US