سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام

image

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت، خادم حرمین شریفین کے مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران البانیہ اور چاڈ کے صدور، ترکیہ اور مالدیپ کے نائب صدور جبکہ مصر، موریطانیہ اور گنی کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور علامہ طاہر اشرفی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو حرمین شریفین اور مقدس مقامات کی خدمت کی عظیم ذمہ داری عطا کی ہے، جس پر ملک کو فخر ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب زائرینِ حرمین کی خدمت کے اپنے عزم کو جاری رکھے گا، اور یہ سلسلہ شاہ عبدالعزیز کے دور سے شروع ہونے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کی مجموعی تعداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US