ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، امریکی وزیر جنگ

image

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی صورت میں وہ اچھا معاہدہ ہونا چاہیے جبکہ امریکی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکا عالمی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم اب وہ دوسرے امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک بحرالکاہل میں بالادستی قائم نہیں کر سکتا کیونکہ اس سے عالمی طاقت کا توازن متاثر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US