میں شیطان نہیں ہوں، رمیِ جمرات کے دوران حاجی کا مزاحیہ ردِعمل وائرل

image

رمیِ جمرات کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں ایک حاجی کا مزاحیہ ردعمل لوگوں کو خوب محظوظ کر رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمرات کے مقام کے قریب ایک حاجی گزر رہا تھا کہ اچانک ایک خاتون حاجی کی طرف سے پھینکی گئی کنکری غلط سمت میں جا کر اسے لگ گئی۔ کنکری لگتے ہی حاجی نے فوراً اپنا سر ایک طرف کر لیا تاکہ مزید کنکریوں سے بچ سکے۔

اس دوران حاجی نے مسکراتے ہوئے خاتون سے کہا، "میں شیطان نہیں ہوں"، جس پر آس پاس موجود افراد بھی ہنس پڑے اور ماحول میں خوشگوار لمحہ پیدا ہوگیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض افراد نے لکھا کہ حاجی کا جواب نہایت حاضر دماغی کا مظہر تھا، جبکہ کچھ نے اسے حج کے دوران پیش آنے والا یادگار اور خوشگوار واقعہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ رمیِ جمرات حج کا ایک اہم رکن ہے، جس میں حجاج کرام حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے شیطان کی علامت سمجھے جانے والے جمرات پر کنکریاں مارتے ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمان یہ فریضہ ادا کرتے ہیں، جبکہ سعودی حکام اس موقع پر حجاج کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US