نوجوانوں کے لیے خوشخبری، آئندہ مالی سال میں 20 لاکھ نوکریوں کا ہدف

image

حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے جسے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے دوران 18 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ جبکہ زرعی شعبے میں 4 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

حکومتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے مواقع میں مسلسل اضافہ وسیع البنیاد، جامع اور روزگار دوست معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری مختلف پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروباری سرگرمیوں، تکنیکی مہارتوں کے فروغ اور ملازمتوں کے لیے موزوں افراد کے انتخاب کے نظام کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US