ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو ایران امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات معطل کر دے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں خطے میں مزاحمتی محور کو جوابی کارروائی پر مجبور کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق محورِ مزاحمت باب المندب میں بحری ٹریفک پر وہی اثر ڈال سکتا ہے جو صورتحال آبنائے ہرمز میں دیکھی جاتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے نہ رکے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے اسرائیل اور امریکی افواج کو براہ راست خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کھوکھلی دھمکی نہیں، ایران فوجی ردعمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور خطے میں موجود امریکی افواج کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے۔