برطانیہ کی رائل نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ ڈیون میں پیش آیا، تاہم حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ مقامی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔