حالیہ امریکی حملوں میں کویت اور بحرین براہِ راست ملوث ہیں، ایران

image

ایران نے حالیہ امریکی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کویت اور بحرین کو ان کارروائیوں میں براہِ راست ملوث قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر اور قشم جزیرے پر امریکی حملے قابل مذمت ہیں۔ ان کے مطابق امریکا نے قشم جزیرے میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا، جبکہ یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ کویت اور بحرین ایران کے خلاف حالیہ امریکی حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کے بجائے طاقت اور میزائلوں کی زبان کو بہتر سمجھتے ہیں۔

ابراہیم رضائی نے ایرانی مسلح افواج، بالخصوص پاسداران انقلاب کی بحری اور فضائی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو قابل قدر قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US