غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید، متعدد زخمی

image

غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق یہ حملے علی الصبح کیے گئے جن میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک فلسطینی کی شہادت ہوئی۔

دوسری جانب فلسطینی گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 3 ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 900 فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US