یو اے ای میں ہجری سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان

image

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے ہجری سال کے آغاز پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر 15 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس فیصلے کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے کی ہے۔

اعلان کے تحت سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے تمام ملازمین تعطیل سے مستفید ہوں گے جبکہ چھٹی کے باعث متعدد کارکنوں کو طویل ویک اینڈ بھی میسر آئے گا۔

متحدہ عرب امارات میں اسلامی اور قومی تہواروں کے موقع پر باقاعدگی سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، جن سے لاکھوں مقامی اور غیر ملکی ملازمین فائدہ اٹھاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US