پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اسحاق ڈار

image

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سری لنکا کے نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق سری لنکن وفد مطالعاتی دورے پر پاکستان میں موجود ہے۔ وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی چیلنجز اور اہم سفارتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کو مفید اور خوشگوار قرار دیا اور وفد کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تجارت، تعلیم، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US