اتنا نہ دبایا جائے کہ پی ٹی آئی سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائے، بیرسٹر گوہر

image

اسکردو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو اتنا نہ دبایا جائے کہ وہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا گیا کہ سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ ہے، تو پھر وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، اور پارٹی کے رہنماؤں یا ارکانِ قومی اسمبلی کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش بھی ہے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے حلقے ہار گئے ہیں، وہ اب گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں اور ان کی چار سالہ کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ وہ الیکشن جیت سکیں، لیکن جی بی کے غیور اور خوددار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US