روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان سے متعلق منفی سوال پر بھارتی صحافی کو واضح اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے لاجواب کر دیا۔
سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران ایک بھارتی صحافی کے سوال پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان چین کے زیر اثر ہے پاکستان ایک بڑا ملک ہے اور اس کے مختلف ممالک کے ساتھ آزادانہ تعلقات ہیں۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ روس اور چین کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون جاری ہے اور یہ تعاون مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔ ایران سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلق ہے اور وہ خطے کے بحرانوں کے حل میں کردار ادا کر سکتا ہے۔