بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں، ایک مدرسہ مسمار، 2 بند

image

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی جریدے 'دی نیو انڈین ایکسپریس' کی ایک رپورٹ کے مطابق، ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کر کے ایک مدرسے کو مسمار اور دو دیگر مدارس کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ ادارے کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ ادارہ سال 2000ء سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور اس کے تمام قانونی دستاویزات مکمل اور درست ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران 'ہندو رکشا دل' کے صدر پنکی چوہدری نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے دارالعلوم دیوبند کے خلاف بھی بلڈوزر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں دہرادون میں ایک مسجد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد بعض انتہاپسند عناصر نے مسجد کے باہر ہندو مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع کر دی ہے، جس پر مقامی سطح پر شدید بحث اور ردعمل سامنے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US