امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

image

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک کمیونٹی اسٹریٹ فیسٹیول کے قریب پیش آیا، جہاں دو روزہ ثقافتی میلہ جاری تھا۔ واقعے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، تاہم بعض زخمیوں کی حالت کے بارے میں تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجوہات اور اس میں ملوث افراد کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US