اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

image

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں لبنانی فوج کے ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

لبنان کے وزیراعظم نے اس فوجی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے لبنان اور اس کے عوام پر ایک گھناؤنا حملہ قرار دیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی حدود میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہفتے کے روز صیہونی افواج کے خلاف مختلف مقامات پر 22 فوجی آپریشنز کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US