فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک

image

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے بعد فلپائن کے ساحلی علاقوں سمیت ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق فلپائن کے بعض ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ حصوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں۔

حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹس جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US