نیتن یاہو کو ہر صورت ایران ڈیل قبول کرنا ہو گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے حتمی فیصلہ واشنگٹن کرے گا اور اسرائیلی وزیرِاعظم کو امریکی پالیسی کے مطابق چلنا ہوگا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران کے ساتھ مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں نے ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہ اب بھی ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے خواہاں ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف فوری جوابی کارروائی سے گریز کرنے اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہے تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا مزید سخت اقدامات پر غور کر سکتا ہے جن میں فوجی کارروائی یا اقتصادی دباؤ شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US