قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے اور آج ہونے والا اجلاس نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس اب بدھ 10 جون کو صبح ساڑھے 11 بجے منعقد کیا جائے گاجبکہ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم بجٹ امور، خصوصاً پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اس سے قبل 3، 8 اور 9 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اسے مؤخر کر دیا گیا۔ مسلسل التوا کے باعث آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق اہم فیصلوں کا انتظار جاری ہے۔