ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد منعقد کی جائے گی تاہم حتمی تاریخ اور وقت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق باضابطہ تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو تہران میں اسرائیلی اور امریکی حملے کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہو گئے تھے۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔