جمہوری عمل سب کے لیے ضروری ہے، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار اور جمہوری عمل میں شرکت کا مکمل موقع فراہم کرے گی۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض عناصر عوامی رائے اور انتخابی عمل کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کے بجائے تشدد اور قتل و غارت کے ذریعے اپنے نظریات مسلط کرنے والوں کے مقاصد جمہوری نہیں ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور تشدد کے خلاف قانون کو پوری قوت سے نافذ کیا جائے گا جبکہ کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ استعمال کا حق ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US