ایران کو مذاکرات میں تاخیر کی قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں بہت تاخیر کی ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں شدید متاثر ہو چکی ہیں اور اس کی بحریہ و فضائیہ عملاً غیر مؤثر ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے مگر عملی اقدامات نہیں کرتا جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں اس کا کردار کمزور ہو چکا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے ایک ایسے معاہدے پر بات چیت میں تاخیر کی جو اس کے لیے فائدہ مند ہو سکتا تھا اور اب اس فیصلے کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US