امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

image

ایران نے امریکا کے حملوں کے بعد خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے مطابق یہ کارروائیاں جنوبی ایران پر مبینہ امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور اور دو واٹر ٹینک کو نقصان پہنچا جبکہ بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی الازرق فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایف-35 ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ہدف بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کویت میں علی السالم فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تاہم کویتی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو جوابی حملے مزید سخت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US