سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کالعدم، بری

image

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلوں پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے اور دونوں ملزمان کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے وکلاء بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی حسان صابر نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں ہے جس نے ملزمان کو فیکٹری میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا ہو۔

عدالت عظمیٰ نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور موجود شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد دونوں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US