کراچی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ویب سائٹ کی بندش کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ مینٹیننس اور دیگر متعلقہ امور کی بحالی کے لیے کی گئی ہے۔ آئی ٹی ماہرین اس وقت ویب سائٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر کام کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ آج رات یا کل صبح تک مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ بندش خالصتاً تکنیکی اور اپ گریڈیشن کے کاموں کی وجہ سے عمل میں آئی ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔