مری ایکسپریس وے حادثے میں جاں بحق 10 افراد کی میتیں آبائی علاقے روانہ

image

مری ایکسپریس وے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی میتیں ریسکیو 1122 ملتان کی خدمات کے ذریعے ان کے آبائی علاقے سوتیری وٹ روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میتوں کی منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے تمام ضروری قانونی و طبی کارروائیاں مکمل کیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔

حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں گہرے رنج و غم کی کیفیت پائی جا رہی ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US