کراچی میں ہیٹ ویو کے تیسرے دن آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مختلف علاقوں میں فیلز لائک یعنی محسوس ہونے والا درجۂ حرارت پہلے ہی 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کررہا ہے۔
گرمی کی اس شدید لہر کے پیشِ نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں اور اگر نکلنا ازحد ضروری ہے تو سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔