سری نگر: بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے رہائشی کی پاکستان اور پاک فوج سے اظہارِ محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ایک پل سے گزرنے والی کار میں پاکستان کی مسلح افواج کا سرکاری میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ریلیز کیا گیا ملی نغمہ بلند آواز میں سنا جارہا ہے، جبکہ پل کے دونوں اطراف بھارتی ترنگے بھی لہرا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے شہری کی پاکستان فوج سے اظہار محبت کی یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں کار سوار شخص کی شناخت سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر مختلف بیانیوں کے حوالے سے بحث جاری ہے۔