امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو زبردست نشانہ بنائے گا کیونکہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کیا جائے گا اور ایران کے ساتھ وہی کچھ کیا جائے گا جو وینزویلا کے ساتھ کیا گیا تھا، جو وینزویلا اور امریکا دونوں کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں خارک جزیرہ سمیت ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچوں پر مکمل قبضہ کریں گے، جس کے بعد بہت جلد تیل اور گیس کی مارکیٹ پر امریکا کی اجارہ داری قائم ہوگی۔