مظفرآباد: ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

image

مظفرآباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر، وزیراعظم آزاد کشمیر، کمانڈر راولپنڈی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ شرکاء نے وطن کے دفاع اور قومی خدمات کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمازِ جنازہ کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور افسران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US