قومی ایئرلائن کی نجکاری کا مرحلہ مکمل، صدر نے بل منظور کرلیا

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی راہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آئی اے سی کنورژن ریپیل بل 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نجکاری کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور کیا جا چکا تھا جبکہ صدر کی توثیق کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر آگے بڑھ سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منظوری نجکاری کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص کی فروخت ممکن ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ہونے والی بولی میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی پیشکش دی تھی جس کے بعد معاملہ قانونی مراحل میں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US