بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متوقع

image

وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت ملک بھر کے 35 لاکھ سے زائد چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اسکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے یا اس سے کم کاروباری حجم رکھنے والے تاجروں پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لاگو ہوگا۔ اسکیم میں شمولیت کے لیے تاجروں کو 25 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ایک صفحے پر مشتمل آسان ٹیکس گوشوارے کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔

حکومتی تخمینوں کے مطابق اس اقدام سے قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 50 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت 20 کروڑ روپے تک سالانہ ٹرن اوور رکھنے والے تاجر 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کریں گے جبکہ رجسٹرڈ فائلر تاجروں کی دکانوں پر ان کے نام اور این ٹی این نمبر پر مشتمل سلیٹ آویزاں کرنا بھی لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ تاجروں کو رضاکارانہ فکسڈ ٹیکس اسکیم یا نارمل ٹیکس رجیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف بھاری جرمانوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US