سوات ایکسپریس وے پر حادثہ، موٹروے پولیس افسر شہید، بچی جاں بحق

image

سوات ایکسپریس وے پر کاٹلنگ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا سب انسپکٹر شہید جبکہ دوسرا سب انسپکٹر اور فائن کلیکشن کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سب انسپکٹر نظام الدین اور سب انسپکٹر اکبر علی معمول کی اسپیڈ انفورسمنٹ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

حادثے میں ملوث گاڑی میں سوار ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ میاں بیوی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں سب انسپکٹر اکبر علی اور فائن کلیکشن اہلکار کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر گاڑی ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US