نئے مالی سال کے بجٹ میں بی آئی ایس پی پروگرام میں توسیع، مزید خاندان شامل کرنے کا فیصلہ

image

آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق مستحق خاندانوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 10 ملین سے بڑھا کر 10.2 ملین کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت مزید کم آمدنی والے گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام کی کوریج میں توسیع کی جا رہی ہے جبکہ ہنرمند پروگرام اور لرننگ پروگرام کو بھی مزید بہتر اور فعال بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم روزگار اسکیم کے تحت 36 ہزار 676 گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ 51 ہزار 185 افراد کو مختلف فنی ہنر سکھانے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی طور پر خود کفالت کی جانب بڑھانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US