ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب کو جولائی تک مؤخر کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے بتایا ہے کہ سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات اب جون کے آخر یا جولائی کے آغاز میں ادا کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیصلے کے بعد اب تدفین محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے بالکل آغاز میں کی جائے گی۔